100پونڈ وزن والا دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )100پونڈ وزن ولا دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ تیار، لیپ  یوٹیوبر جوڑے ایون اور کیٹلن نے  بنایا ہے

100پونڈ وزن ولا دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ  کی سکرین 43 انچ اور یہ عام لیپ ٹاپ کی طرح کام کرتا ہے

گرچہ سرکاری طور پر کسی کمپنی نے نہیں بنایا، لیکن اسے دنیا کا سب سے بڑا اور بھاری لیپ ٹاپ قرار دیا جا سکتا ہے ۔ تاہم اسے مضبوط بنانے کے لیے بھاری دھاتی پلیٹوں کا استعمال کیا گیا جس سے اس کا وزن خوفناک ہے۔ تاہم ایون اور کیٹلن نے مہینوں کی محنت کے بعد یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایسا لیپ ٹاپ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جانداروں کے جسم کو پتھر میں بدلنے والی انوکھی جھیل

اس کا نیچے والا تختہ پلائی کی لکڑی سے بنایا گیا ہے اور لیپ ٹاپ کی سکرین کو گھمانے کے لیے اس میں دھات کا لیور ہے۔ تاہم، اطراف کو مضبوط بنانے کے لیے سٹیل کی پٹیاں لگائی گئی ہیں۔ کی بورڈ کو بھی بہت بڑا بنایا گیا ہے، جسے eDragon’s 605 مکینیکل کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے۔

ماؤس پیڈ کو ٹیبلیٹ کے سائز کے ٹچ پیڈ سے تبدیل کیا گیا ہے جو اس کی جدت میں اضافہ کرتا ہے۔اگرچہ یہ ایک عام کمپیوٹر کی طرح کام کرتا ہے لیکن گیمرز کی طرف سے اسے سراہا جاتا ہے جو بڑی سکرین پر گیم سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ اگرچہ اس میں ایک عام لیپ ٹاپ جیسی سرکٹری ہے، لیکن اسکرین کو غیر معمولی مقدار میں پاور کی ضرورت تھی۔

مزید پڑھیں

دنیا کی حیرت انگیز مخلوقات

اس کے لیے 150 واٹ کی بیٹریوں کا جوڑا لگایا گیا ہے، جب کہ ایل ای ڈی لائٹس تیسری بیٹری سے روشن ہوتی ہیں۔اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جمع کرا دیا گیا ہے لیکن اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com