اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر ملک کے ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
due payments on time. Foreign commercial banks have started extending facilities to Pakistan. Our negotiations with IMF are about to conclude and we expect to sign Staff Level Agreement with IMF by next week. All economic indicators are slowly moving in the right direction. 2/2
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 2, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں سراسر غلط ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود ذخائر 4 ہفتوں میں سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، تمام معاشی اشاریے بتدریج درست سمت میں جا رہے ہیں۔