اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی کنگز کو پی ایس ایل 8 میں چھٹی شکست،ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کی شاندار بلے بازی کی بدولت کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور ایڈم روزنگٹن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شرجیل خان صرف 8 رنز بنانے کے بعد رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہوگئے، روزنگٹن بھی 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ طیب طاہر نے 19 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
عماد وسیم نے عرفان خان نیازی کے ساتھ مل کر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔عماد وسیم نے 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب کہ ایلکس ہیلز بھی 62 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے جب کہ راسی وین ڈیر ڈوسن بھی 22 رنز پر بولڈ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے ہرا دیا
تین وکٹیں گرنے کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو نہ صرف آگے بڑھایا بلکہ اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد بھی رکھی تاہم فہیم اشرف 41 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسری جانب اعظم خان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں