340
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) ملتان کو 21 رنز سے شکست، لاہور نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ،ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دی
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ، عباس آفریدی، انور علی اور کیرون پولارڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ سمین گل کے حصے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں
ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
سیم بلنگز 54 اور عبداللہ شفیق نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مرزا طاہر بیگ نے 17 اور سکندر رضا نے 14 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی اور حسین طلعت نے بالترتیب 9 اور 9 رنز بنائے۔