اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، آدھی تنخواہ اور دوگنا اخراجات نے بھی سفید پوش طبقے کا بھرم توڑ دیا ہے۔
ملک میں مہنگائی میں ذخیرہ اندوز بھی عوام کا امتحان لے رہے ہیں، شہری قرضے مانگ کر مہینہ گزارنے پر مجبور ہیں۔
بازار سے آٹا بھی ناپید ہے، جہاں ملے بھی آٹے کی من مانی قیمتوں نے عوام کے آنسو بہا دیئے۔ چنے کا آٹا 275 روپے کلو، اچھی کوالٹی کا سفید چنا 500 روپے، ماش کی دال 460 روپے، دال مسور 240، ملکہ مسور 260 اور یومیہ استعمال ہونے والے چاول بھی 350 روپے سے تجاوز کر گئے۔
تیل، گھی، چکن، مچھلی اور گوشت کے ریٹ گھنٹے کے حساب سے بدل رہے ہیں۔ عام تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقے کے جینا محال ہو چکا ۔