اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے قنبری پل پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق دھماکا کوئٹہ سبی شاہراہ پر واقع کمبری پل پر ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا گیا۔
ایس پی بولان محمود نوتیزئی نے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش ہوسکتا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ اور سبی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلہ میں ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹرک الٹ گیا اور اہلکار اس کے نیچے دب گئے۔
بولان کے علاقے کنبڑی پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پاس دھماکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار افراد شھید اور دس سے ذائد ذخمی۔#Quetta pic.twitter.com/pLzZ7xMp0B
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) March 6, 2023