حکومت کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے،شیخ رشید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کہتے ہیں نادہندہ ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے، دہی بھلے والے، امریکا میں بلورانی بلو کے گھر کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہوئی ہے۔بلو رانی آج خواتین کا عالمی دن منا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مفادات کو حل کر رہی ہے، پاکستان کو غریبوں کے لیے ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے، اس حکومت کا مسئلہ بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں، صرف عمران خان کی گرفتاری ہے

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا تو قوم کہاں جائے گی۔ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہورہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca