فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جائے،ثاقب نثا ربھی قوم کا بڑا مجرم ہے، مریم نواز

اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا۔

ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیض حمید نے مسلم لیگ ن کی 2 سال حکومت گرانے اور 4 سال عمران حکومت کا ساتھ دے کر ملک کو تباہ کرنے میں کردار ادا کیا، اس لیے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو غیر آئینی کردار ادا کرنے پر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی جرات نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ سسٹم لانے والوں کے لیے سب سے بڑی سزا ووٹ کو عزت دو کی شکل میں عوامی آگاہی مہم تھی

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے بہت اچھے طریقے سے لوگوں کو باور کرایا کہ ان کے آئینی کردار کے اندر سب کچھ اچھا ہے اور جو بھی آئینی کردار سے ہٹ کر کچھ کرے گا اسے قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں غیر آئینی کردار ادا کرنے والے عناصر پر تنقید کرتی ہوں لیکن میں کسی ادارے کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں، میں سمجھتی ہوں کہ اداروں کو بھی ایسے تمام افراد کو سزا دینی چاہیے اور ان کا احتساب کرنا چاہیے۔ جو اداروں کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ اس عمل سے اداروں کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا اور اس سے ان کی نیک نامی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار آج بھی متحرک ہیں اور اب وہ کتنا ہی جھوٹ بولیں، قوم ان کے بارے میں سب کچھ اچھی طرح جانتی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ثاقب نثار اس قوم کا سب سے بڑا مجرم ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے تھے لیکن ایک کرنل اور ایک بریگیڈیئر انہیں ہدایات دیتے تھے۔ جنرل فیض انہیں ہدایات دیتے تھے اور وہ ان سے ملنے سے انکار نہیں کرتے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com