241
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق اولمپیئن پاکستان کو پہلا ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والےفضل الرحمان انتقال کر گئے۔
سابق اولمپیئن فضل الرحمان میکسیکو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ تھے، اس کے علاوہ انہیں پہلے ہاکی ورلڈ کپ کے گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
پاکستان کے لیے پہلے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف واحد گول فضل الرحمان نے کیا۔ فضل الرحمان 1968 اور 1972 کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 1971 کے ورلڈ کپ میں گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔