اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے ، ایک کارکن مر گیا ذمہ دار کون؟
مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے نئے کوآرڈینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر نے کہا کہ بدقسمتی سے نوجوانوں کو سیاسی ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا۔
فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جائے،ثاقب نثا ربھی قوم کا بڑا مجرم ہے، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر ہے، مسلم لیگ ن نے پہلا یوتھ پروگرام دیا، ہم نے نوجوانوں کے لیے صرف نعرے نہیں بلکہ عملی کام کیا، نوجوانوں کا کام صرف جلسوں اور ریلیوں میں مارنا نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پہلے جیل بھرو کی کال دی اور پھر ریلی کی کال دی، وہ خود چھپ کر بیٹھا ہے اور قوم کے بچے باہر ہیں۔ ، کیا یوتھ لیڈر ایسا ہوگا؟ گزشتہ روز ایک کارکن جاں بحق، ذمہ دار کون؟ نواز شریف نے ملک کے نوجوانوں کو اپنی ڈھال نہیں بنایا، لیڈر اور گیدڑ میں یہی فرق ہے ان کا کہنا تھا کا الیکشن کا بڑا شوق چڑھا ہے، پہلے احتساب ہوگا پھر الیکشن ہونگے ،