اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب میں انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں مانگ لیں
وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔
الیکشن بھرپور طریقے سے لڑ کر کامیابی حاصل کریں گے ،رانا ثناء اللہ
شہباز شریف نے امیدواروں سے کہا کہ اللہ تعالی کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں، مسلم لیگ (ن) پاکستان اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔ مہنگائی میں کمی، دہشت گردی کا خاتمہ، عوام کو بہترین سفری سہولتیں پارٹی کی پہچان ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے اندھیرے مٹا ئے، پاکستان کو معاشی قوت بنایا ، نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع، لیپ ٹاپ، وظائف دئیے یہ سفر جاری رکھیں گے ملک کو معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل سے دوچار کرنے والوں کو عوام پہچانیں گے۔
پنجاب میں انتخابات کی تیاری کریں ، نواز شریف کی پارٹی رہنمائوں کوہدایت
انہوں نے انتخابی مہم چلانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی امیدوار اپنی درخواستیں جمع کرانے کے لیے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180H ماڈل ٹاؤن لاہور سے رابطہ کریں۔