اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر لاہور پہنچ گئی۔
پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی مدد کرے گی۔
واضح رہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے گزشتہ روز عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، عمران خان کے خلاف بجلی روڈ تھانے میں اداروں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کوئٹہ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے۔