اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے گوتم گمبھیر کی بھارتی مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
دوحہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایک بار پھر سابق اسٹار کرکٹرز کی بہار دیکھنے کو ملی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
ایشیا لائنز کی جانب سے مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، اس کے علاوہ تھرنگا 40، کپتان شاہد آفریدی 12، دلشان اور تھیسارا پریرا نے 5 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی سیکشن کمیٹی کو شاہد آفریدی سے سبق سیکھنے کا مشورہ
بالترتیب چلتا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت مہاراجہ کا آغاز اچھا نہ رہا، صفر پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد کپتان گوتم گمبھیر اور مرلی وجے نے 50 رنز کی شراکت قائم کی تاہم وجے 25 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
گوتم گمبھیر نے 54 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد کیف نے 22، یوسف پٹھان نے 14 اور عرفان پٹھان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ایشیا لائنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 جبکہ عبدالزاق، دلشان اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں آج ایشیا لائنز کو ورلڈ کپ کے دیوانوں کا چیلنج درپیش ہو گا جس کی قیادت سابق آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ کریں گے۔