137
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے جنرل سیکریٹری اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
دوسری جانب کراچی میں سندھ اسمبلی کے رکن راجہ اظہر کے گھر پر بھی صبح سویرے پولیس نے چھاپہ مارا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ راجہ اظہر کے اہل خانہ کو پولیس نے ہراساں کیا، ایم پی اے راجہ اظہر کراچی پولیس کے چھاپے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے