اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یو اے ای کے لیے کھیلا کیونکہ انٹرنیشنل کھلاڑی بننے کی امید ہے: عثمان خان ،پاکستان کے حالات قابل اعتبار نہیں، یہاں آج سٹار توکل بھلا دئیے جائو گے ،یہاں ایک سیزن کھیلو، اگلے سیزن کا پتہ نہیں ہوتاپاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے عثمان خان کا کہنا ہے کہ وہ یو اے ای میں اس لیے کھیلے کہ وہاں سے انٹرنیشنل کھلاڑی بننے کی امید رکھتے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات کا بھروسہ نہیں ہوتا
پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے والے عثمان خان نے کہا کہ میں نے ابتدائی کرکٹ شیخوپورہ میں کھیلی، سیالکوٹ ریجن سے موقع نہ ملنے پر کراچی آیا، کراچی میں رمضان کرکٹ سے میری پہچان ہوئی، کھیلا کلب، ضلع میں بہترین کارکردگی پیش کی۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ سندھ سے سیکنڈ الیون میں تھے، پہلی الیون میں موقع نہیں ملا، کرکٹ کھیلنے کے لیے یو اے ای گیا، ٹی ٹین میں بہترین کھلاڑی بن گیا، بی پی ایل کھیلنے کا موقع ملا اور اسکور کیا۔ وہاںسرفہرست کھلاڑیوں کے ساتھ پرفارم کرکے اعتماد حاصل کیامیں شاہد آفریدی کے جیسا نہیں ہوں وہ بہت بڑا نام ہے ۔
پی ایس ایل کے حوالے سے عثمان خان کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل میں اپنے موقع کا انتظار کر رہا تھا، مجھے ملتان سلطانز میں موقع ملا، جو اوپنرز پہلے سے موجود ہیں وہ مجھ سے بہتر ہیں، محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جس کو بھی موقع ملا وہ چیمپئن کی طرح کھیلے، ہمارا پہلے میچ سے ہی مائنڈ سیٹ ایک چیمپئن کی طرح کھیلنا تھا، میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں تیز ترین سنچری سکور کروں گا۔
عثمان خان نے کہا کہ کپتان محمد رضوان نے کہا کہ مجھے آپ کا ٹیلنٹ معلوم ہے، میں نے رضوان کو کہا تھا کہ با ئونڈری لگ جائے تو پریشر ریلیز ہوجائے گا، کل جب سکور 85 تھا تو رضوان نے صبر کا کہا لیکن میں نے کہا مجھے کھیلنے دو ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ زمین پر محنت کرتے ہیں تو آپ کو اس کا صلہ ملتا ہے۔ شاہد آفریدی سے موازنہ کے حوالے سے عثمان نے کہا کہ شاہد آفریدی بڑا نام ہے، میں ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہوں ۔
سلطانز کے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ میں دن میں پانچ گھنٹے پریکٹس کرتا ہوں، ہر شاٹ پر کام کرتا ہوں، جب آپ گرانڈ پر وقت دیں گے تو آپ کو اپنے شاٹ پر اعتماد ہوگا ۔