277
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، پاکستان اپنا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیا سستی ہوجاتی ہیں، پیداوار بڑھنے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف پروٹیکشن سے خوشحالی نہیں آتی، سستے قرضے کی اسکیم میں 600 ارب کی فیکٹریاں لگیں انجن لگے لیکن چلنے کے لیے گیس نہیں۔
اقوم متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد ، بھارت ، چین ، ایران کا ووٹ دینے سے گریز
مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اپنے فرٹیلائزر سیکٹر کو سعودی عرب اور بحرین سے سستی گیس فراہم کرتا ہے۔ گیس سیکٹر میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ ٹیرف مقرر کیے گئے ہیں۔ گیس کی سرکلر تاریخ ختم کر دی گئی ہے۔
سستے تیل کا معاملہ طے کر لیا تھا،باجوہ نے روس کی مذمت کیلئے دبائو ڈالا، عمران