خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے کے کیس میں سول جج نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عمران خان کے وکیل نعیم پنجوٹھہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔

سول جج رانامجاہد رحیم نے کہا کہ عمران خان آج نہ آئے تو وارنٹ جاری کریں گے۔

جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان پیش نہ ہوئے ، وارنٹ جاری کرینگے ،عدالت کا عندیہ

فاضل جج نے کہا کہ اگر عمران خان عدالتی اوقات میں پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی۔
وقفے کے بعد جب سماعت شروع ہوئی تو سول جج رانامجاہد رحیم نے کہا کہ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے عمران خان کو طلب کیا ہے۔
وکیل صفائی انتظار پنجوٹھہ نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، وزیر آباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، عمران خان ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئے، عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، سابق وزیراعظم بھاگنے والے نہیں عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کو کیس کی نقول دینے کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com