150
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا۔
رمضان المبار ک کے چاند کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان اور سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟؟
وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر سپریم کورٹ یا قریبی سرکاری دفاتر میں اپنی شہادتیں ریکارڈ کرائیں۔