اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے اپنی سرحدیں غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے جو کہ کورونا وائرس کے آغاز سے ہی بند ہیں۔
چین نے کورونا وائرس کے بعد 3 سال کے لیے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی جسے اب ختم کرتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے ویزے بحال کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
چین کے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان
بیجنگ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کے اعلان کے بعد حکومت نے سفری اور سیاحتی پابندیوں کے حوالے سے یہ اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔چینی حکومت نے 20 مارچ 2020 سے غیر ملکی سیاحوں کو ویزوں کا اجرا روک دیا تھا جس سے چین کی معیشت کو کافی نقصان پہنچا تھا تاہم اب چینی حکومت نے 28 مارچ سے سیاحوں کے لیے ویزے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی اور ہینان آئی لینڈ سے کروز شپ کے ذریعے آنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ ہانگ کانگ اور مکا کے سیاح بھی ویزہ فری انٹری کے اہل ہوں گے۔اس کے علاوہ یورپ میں چینی سفارت خانے بھی جلد ویزا درخواستوں پر کارروائی شروع کر دیں گے۔
مزید پڑھیں
چین سے 700 ملین ڈالر موصول ، وزیر خزانہ نے تصدیق کر دی
چین کی معیشت میں سیاحت کا بھی اہم کردار ہے اور کورونا کی وجہ سے سیاحت کے بند ہونے سے چینی معیشت کو بہت نقصان ہوا تاہم اب چینی حکام تین سال بعد سیاحت کھولنے کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ .چین کا کہنا ہے کہ اس کی جی ڈی پی 2022 میں صرف تین فیصد بڑھے گی، جو تقریبا 50 سالوں میں بدترین شرح ہے۔