اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سیٹا معاہدے کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
پاکستان اورآئی ایم ایف نے رواں سال بیرونی فنانسنگ 7 ارب ڈالر کی بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس پیش رفت کی بنیاد پر وزارت خزانہ نے ایک بار پھر آئندہ دو روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کے معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ و خزانہ نے آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پر دوست ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف کا پاکستان میں امیر طبقے سے ٹیکس وصول کرنے اور سبسڈی ختم کرنے پر زور
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں وزیر خزانہ نے بھی شرکت کی جب کہ رواں سال بیرونی فنانسنگ 7 ارب ڈالر کی بجائے 6 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
چین سے 2 بلین ڈالر کے رول اوور کرنے پر بھی بات ہوئی اور چین سے 800 ملین ڈالر جلد ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام نے نظرثانی شدہ ایم ای ایف پی پر بات چیت کی ہے جب کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف آئندہ دو روز میں نظرثانی شدہ ایم ای ایف پی تیار کریں گے۔
نئے MEFP میں گردشی قرضوں میں کمی کا شیڈول شامل ہونے کا امکان ہے۔