عمان سے ڈی پورٹ ہو نیوالا نور اسلام لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  عمان سے ڈی پورٹ کیے گئے افغان شہری نور اسلام کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر ڈبلیو وائی 343 کے ذریعے لاہور پہنچا اور کارروائی ایف آئی اے امیگریشن عملے نے کی۔ تلاشی کے دوران ملزم سے افغانی پاسپورٹ اور جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کی غرض سے ایران سے عمان جانے کی کوشش کی تھی۔ ملزم کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرنے پر عمان سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے ہے اور اس نے ملازمت کے لیے پشاور میں ایک ایجنٹ کو 4 لاکھ 35 ہزار روپے دے کر پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے رقم ایجنٹ کے بینک اکانٹ میں جمع کروائی، ملزم واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ایجنٹ سے رابطے میں تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca