عمران خان کی پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پولیس سیکیورٹی مکمل طور پر واپس لے لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لے لی گئی جس کے بعد سیکیورٹی رسک بڑھ گیا۔ اس صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر کنٹینرز منگوائے گئے ہیں، کنٹینرز گیٹ نمبر 1 پر رکھے جائیں گے تاکہ اندر جانے والے افراد کو چیک کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد رات گئے سے زمان پارک میں موجود ہے۔