463
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں 40 ملین لیٹر آب زم زم تقسیم کیا جائے گا۔
رمضان المبارک میں سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حرم شریف کی انتظامیہ نے زائرین میں آب زمزم کی تقسیم کے لیے 30 ہزار کولرز کا انتظام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
آب زم زم کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے والی جدید بوتلیں متعارف
مسجد الحرام کے اندرونی اور بیرونی صحنوں میں سنگ مرمر کے تختوں سے بھی پانی لیا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق 40 ملین لیٹر آب زم زم کی منظم تقسیم کے لیے 1000 اہلکاروں کے ساتھ روبوٹ ٹیکنالوجی اور 80 سمارٹ سمارٹ ٹرالیاں استعمال کی جائیں گی۔ پانی کی تقسیم کے عمل کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی۔