اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شاہی خاندان میں خواتین کو شادی سے پہلے تولیدی صحت کا ٹیسٹ کرواناپڑتا ہے ، مصنف ٹام کوئن کی کتاب ‘گلڈڈ یوتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم سے شادی کرنے سے قبل کیٹ مڈلٹن کو بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کا تعین کرنے کے لیے ‘ تولیدی صحت کے ٹیسٹ کروانے پڑتے تھے۔
شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب نے شاہی خاندان کے چند انتہائی گہرے رازوں سے بھی پردہ اٹھایا ہے اور اب ایک اور نئی کتاب کی بات ہو رہی ہے جس میں شاہی شادی کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ‘ کل کتنی زبانوں میں شائع ہو گی ؟
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصنف ٹام کوئن نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ 1981 میں شہزادہ چارلس کی ڈیانا سے شادی سے قبل بھی جوڑے کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔اس حوالے سے لیڈی ڈیانا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ تولیدی صحت سے متعلق ایک ٹیسٹ۔شاہی خاندان سے متعلق ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر کیٹ مڈلٹن تولیدی صحت کا ٹیسٹ پاس نہ کرتیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ شہزادہ ولیم سے شادی نہ کرتی۔
مزید پڑھیں
لیڈی ڈیانا ڈاکٹر حسنات کیلئے اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں،ہمایوں سعید
ٹام کوئن کے مطابق لیڈی ڈیانا کے برعکس کیٹ مڈلٹن کو معلوم تھا کہ ان کا شادی سے پہلے ٹیسٹ کا تعلق تولیدی صحت سے ہے تاہم انہوں نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔کتاب کے شائع شدہ مواد سے یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ٹیسٹ شاہی خاندان سے باہر کی دلہنوں کے لیے ضروری ہے یا یہ شاہی خواتین کے لیے بھی ضروری ہے۔