260
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل کی ایک عدالت نے ملک کے سابق صدر جیر بولسونارو کو سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی زیورات واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
برازیل کی عدالت نے بولسونارو کو امارات سے حاصل کی گئی دو بندوقیں اور زیورات 5 دن میں واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پر سعودی عرب سے ملنے والا 32 ملین ڈالر کا سیٹ کسٹم کو ڈکلیئر کیے بغیر گھر لے جانے کا الزام ہے۔