408
ارو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کے صحرائے عوالی میں اونٹوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے اربوں روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریس کی انعامی رقم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر یعنی 5 ارب 95 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔دنیا بھر سے اونٹ مالکان خطے کی سب سے بڑی انعامی رقم کی دوڑ میں حصہ لے رہے ہیں۔
اونٹوں کی دوڑ میں ثقافتی تقریبات کے علاوہ خطے کی تاریخ اور ورثے سے متعلق ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔