235
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس میں متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے،
فرانس کا شہر پیرس میدان جنگ بن گیا۔ احتجاج کے دوران سڑکوں پر آگ لگا دی گئی، پتھراؤ کے بعد مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔
یہ بھی پڑھیں
فرانسیسی سینیٹ میں متنازع پنشن اصلاحاتی بل منظور
فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی سینیٹ میں متنازع پنشن اصلاحاتی بل کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں
فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج؛ جوتھے روز 10 لاکھ افراد کی شرکت
فرانس میں یونین فرنٹ اصلاحات کے رول بیک کا مطالبہ کر رہا ہے۔فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے آئین کے آرٹیکل 49.3 کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی ووٹ کے قومی اسمبلی کے ذریعے غیر مقبول پنشن بل کو آگے بڑھایا۔پنشن اصلاحات میں ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال سے بڑھا کر 64 سال کر دی گئی ہے۔