اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 56 بلیڈ نگلنے والے شخص کا طویل آپریشن کے بعد بچا لیا گیا ،ایک بھارتی شخص نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 56 بلیڈ یا ان کے ٹکڑے نگل لیے جس کے بعد اسے اسپتال لایا گیا اور پیچیدہ آپریشن کے بعد تمام بلیڈ نکال کر اس کی جان بچ گئی۔
56بلیڈ نگلنے والے شخص کا تعلق راجستھان ہے ، 26 سالہ نوجوان یشپال سنگھ نے یکے بعد دیگرے 56 بلیڈ نگلے۔ تھوڑی دیر بعد اس کے منہ سے خون بہنے لگا اور پیٹ میں ناقابل برداشت درد محسوس ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
مرغی پہلےآئی یا انڈا ؟ جانیے دلچسپ سوا ل کا جواب
ڈاکٹروں نے دیکھا کہ یشپال سنگھ کی گردن پر کٹے ہوئے نشانات ہیں اور اس کے جسم پر جگہ جگہ سوجن ہے۔ اس غیر معمولی صورتحال میں سات ڈاکٹروں نے تین گھنٹے تک آپریشن کیا اور پیٹ میں پھنسے ہوئے بلیڈ کو احتیاط سے ہٹایا گیا۔
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں محبوب کی موت پرخواتین کی انگلیاں کیوں کاٹی جاتی ہیں؟
ڈاکٹروں نے دیکھا کہ مریض کے پیٹ اور دیگر جگہوں پر زخموں سے اندرونی طور پر خون بھی بہہ رہا تھا۔یشپال سنگھ نے بلیڈ کے تین پیکٹ نگل لیے تھے اور ان کے ساتھ لگا پلاسٹک پگھل گیا تھا جس کے بعد بلیڈ سے درد اور جسم کو نقصان ہونے لگا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق اس کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم یہ دماغی عارضہ یا ڈپریشن کی وجہ سے ہوا ہو گا۔ اب مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔