330
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان پیکج کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آٹے کی مفت فراہمی شروع ہوگئی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی رمضان پیکج پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے جس کے تحت غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا
،25 شعبان سے 25 رمضان تک ہر غریب خاندان کو 3 تھیلے آٹا ملے گا۔ وزیراعظم نے دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ ہر رجسٹرڈ صارف کو پہلی بار 10 کلو آٹے کا ایک تھیلا اور 7 دن بعد 2 بیگ ملے گا۔ پورے مہینے کے لیے آٹے کے 3 تھیلے فراہم کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا کہ مفت آٹے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔