202
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ کلرکہار کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ
حادثہ جیمر گاڑی کو پیش آیا۔اس کے علاوہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کو جزوی طور پر سیل کر دیا گیا۔ صرف عمران خان کی گاڑی اور سیکیورٹی کو آگے بڑھنے کی اجازت ہوگی۔پولیس نے موٹر وے پر شیلنگ بھی کی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے کے لیے شیلنگ کی جا رہی ہے۔