اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور میں پولیس نے کارروائی شروع کی اور گیٹ توڑ کر عمران خان کے گھر میں گھس گئی۔
پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے کئی خیمے اکھاڑ پھینکے گئے ہیں جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری بھی شروع کر دی ہے۔
قیدیوں کو لے جانے کے لیے پولیس وین اور واٹر کینن بھی کینال روڈ پر لائی گئی ہیں جبکہ زمان پارک میں کرینیں بھی لائی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارکن زمان پارک اور عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب کیمپوں میں موجود ہیں۔
پولیس گیٹ توڑ عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی، پہلے واٹر کینن نے عمران خان کے گھر پر پانی پھینکنا شروع کردیا جب کہ کرین کی مدد سے تمام رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں۔
عمران خان کے گھر میں کارکنوں اور اینٹی رائٹ فورسز کے درمیان شدید تصادم کے دوران پی ٹی آئی کے 6 کارکن زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کے اندر سرچ آپریشن کیا جائے گا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کو حراست میں لے کر تجاوزات ہٹا دی ہیں۔
چار ایس پیز اینٹی رائٹس فورس کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ ایک ہزار پولیس اہلکار آپریشن میں شامل ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینرز اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جب کہ دھرم پورہ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔
پولیس عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی ہے
گھر میں صرف ملازمین اور بشری بی بی موجود ہیں
pic.twitter.com/u1ZTk68UjI— PTI (@PTIofficial) March 18, 2023
اس کے علاوہ میو گارڈن، اپر مال اور دیگر انڈر پاسز کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور بند راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
لاہور میں بند سڑکوں پر خاردار تاریں بھی بچھا دی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
پولیس نے مبینہ طور پر عمران خان اور رہنماں کو زمان پارک واپس جانے سے روکنے کے لیے زمان پارک کے اطراف کنٹینرز لگا د ئیے
واضح رہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے آج صبح 8 بجے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ لیکن پارٹی چیئرمین کا استقبال کریں گے۔