عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان کی ممکنہ گرفتاری .چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کے امکان کے تناظر میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے۔

چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقام کا نشان بنانا چاہتی ہے، عدالتی احکامات کا احترام کرتے ہیں
اسد عمر نے لکھا کہ عمران خان کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ سے 9 مقدمات میں ضمانت ملی، سپریم کورٹ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیوں سے منع کیا، پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر عدالتی احکامات کو پامال کیا۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑ د ئیے گئے اور دیواریں گرا دی گئیں۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کا مختلف شہروں میں بھر پور احتجاج

انہوں نے لکھا کہ پولیس نے اسلام آباد میں خوف و ہراس کا بدترین ماحول پیدا کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلا سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو نامعلوم کیس میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح ہیں۔
عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔
اسد عمر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین تحریک انصاف کی جان اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری نوٹس لے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com