توشہ خانہ کیس ،وارنٹ گرفتاری معطل ،کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی،عمران خان واپس چلے گئے 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) توشہ خانہ کیس ، وارنٹ گرفتاری معطل ،کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے گیٹ پر بلٹ پروف گاڑی میں حاضری لگوانے کے بعد واپس لاہور زمان پارک چلے گئے تاہم ایس پی نے عدالت میں انکشاف کیا کہ حاضری پرچہ اور کیس کی فائل کہیں کھو گئی ہے  بعد  ازاں عدالت نے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے اور کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی

 

عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں فرد جرم کے سلسلے میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے لیے زمان پارک سے ریلی کی شکل میں اسلام آباد پہنچے جہاں ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

عمران خان ساڑھے 3 بجے تک جوڈیشل کمپلیکس نہ پہنچ سکے اور اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ

جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں بھی جھڑپیں ہوتی رہیں، اس دوران ایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی عملے کو ملزمان کو کمرے میں لانے کی ہدایت کی تاہم بعد ازاں عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگوانے کی درخواست منظور کرلی گئی

ایس پی حاضری لینے کے بعد کمرہ عدالت پہنچے اور انکشاف کیا کہ شلنگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرا  ئوسے وہ نیچے گرے جس کے بعد حاضری پرچہ کہیں کھو گیا

 

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ ایس پی عدالت سے جھوٹ بول رہا ہے، عدالت ایس پی کا بیان ریکارڈ کرے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ پرچہ ہمارے ریکارڈ کا حصہ ہے اس لیے آپ کو دے دیا۔

ایس پی نے عدالت سے مہلت مانگی اور حاضری پرچہ دیکھنے چلے گئے۔ دریں اثنا عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فائل پر عمران خان کے دستخط میرے  سامنے ہوئے ہیں اور یہ ویڈیو میں بنائی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیلنگ شروع ہونے پر میں نے فائل ایس پی کو دی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com