اردوورلڈ(ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو انتہا پسند ہندوستانی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے تشبیہ دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جھڑپوں میں سینکڑوں پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی کے حامی زخمی ہوئے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے زمان پارک میں 14 مارچ سے وقفے وقفے سے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں آپریشن سے پولیس نے پی ٹی آئی کے 35 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے جو حکام کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’اگر کسی کو کوئی شک ہے تو عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات نے ان کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات کو عیاں کردیا۔
If anyone had any doubt, Imran Niazi's antics of the last few days have laid bare his fascist & militant tendencies. From using people as human shields to throwing petrol bombs at police to leading 'jathas' to intimidate judiciary, he has taken a leaf out of the RSS book.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 18, 2023