150
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پولیس آپریشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ایک بار پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، کارکنوں کی جانب سے سیکیورٹی بیریئرز بھی دوبارہ تعمیر کر دیے گئے ہیں۔
رات گئے زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا، مشتعل کارکنوں نے سرکاری گاڑی پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے نہر کے کنارے حفاظتی باڑ بھی توڑ دی۔
پولیس کا زمان پارک میں آپریشن ، عمران کے گھر کا دروازہ توڑ دیا، کمروں کی تلاشی
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں کو گالیاں بھی دیں۔
واضح رہے کہ چند گھنٹوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس ٹیموں پر یہ تیسرا واقعہ ہے۔