گورنر پنجاب سے سعد رفیق کی ملاقات،ریلوے پی آئی اے کی بہتری سے متعلق مشاورت

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے گورنر پنجاب کو ریلوے اور پی آئی اے کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جہازوں کے روٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے، عوام کی سہولت کے لیے ریلوے سٹیشنوں کی حالت بھی بہتر کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوی ایشن، پی آئی اے اور ریلوے کے معاملات پر بریفنگ دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com