اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ لاڈلے کو رعایت دینے سے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہو سکتی ہے تو یہ غلط فہمی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت عمران خان کے پیدا کردہ معاشی گند کو صاف کر رہی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے پر بات ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی تو تمام ریاستی طاقت، ریاستی اسلحہ اور آلات موجود تھے جن کے ساتھ عمران خان کو آتے ہی گرفتار کر لیا جاتا لیکن اس سارے عمل میں قانون نے اپنا رخ اختیار کر لیا۔ توشہ خانہ سے غیر ملکی فنڈنگ تک کے تمام مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جہاں عمران خان پیش نہیں ہو رہے۔
عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں پر امن احتجاج کی کال دیں گے،شاہ محمود، فواد چوہدری
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس واقعی عمران خان کو گرفتار کرکے قتل کرنے کا منصوبہ تھا تو کل کیا ہوا؟ ہم کہتے تھے کہ عمران خان جب بھی عدالت میں پیش ہوں گے یہ لوگ سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے اور یہ کل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ لاڈلے کو رعایت دے کر ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہو سکتی ہے تو یہ غلط فہمی ہے، انصاف، قانون اور عدلیہ کی پراسرار خاموشی ملک کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
حکومت جس دن عمران خان کو گرفتار کرنا چاہے گی کرلے گی، رانا ثناء اللہ
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے مراعات کا بنڈل پیکج لے کر جا رہے ہیں، یہ رعایت آج تک کس نے حاصل کی ہے کہ دہشت گردوں اور غنڈوں کو لاہور سے اسلام آباد لایا جائے اور عدالت اسے کہتی ہے کہ گاڑی میں بیٹھ جا ئو آپ کی حاضری لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو ریلیف دے کر پولیس کی رٹ مار دی، پرندوں کے پروں کو مارنے پر سوموٹو لینے والی عدالتیں آج موجود نہیں۔