223
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) عمران خان ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار پارٹی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد پولیس نے پھلگراں سے پی ٹی آئی کے کارکن راجہ شاہد کو گرفتار کیا ہے، ماڈل ٹاؤن ہمک سے 3 اور بہارہ کہو سے 10 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
لاہور جلسے سے قبل پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی فسطائیت کی کوئی مثال نہیں ملتی جو پی ٹی آئی کارکنوں کو اغوا کرنے کے لیے بغیر وارنٹ کے چھاپے مار رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام کارکنوں اور ان کے بچوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔