نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جی آئی ٹی بنانے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نگران وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے زمان پارک واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگرا ن وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سے 7 روز میں ہونے والے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام چیزوں کی تحقیقات کی جائیں گی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں ہر حال میں حکومتی رٹ قائم کرنی ہے، جہاں سے بھی مسائل آ رہے ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں، آئی جی سے پی ٹی آئی کو ڈیڈ لائن دینے کا کہا، آئی جی سے کہا کہ آپ کو کھلی چھٹی ہے کوئی ہاتھ اٹھائے گا تو ہاتھ توڑ دیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں نے پولیس کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کی، پولیس اہلکاروں کا اسلحہ چھین لیا گیا، کوئی سیاسی کارکن ایسی حرکت نہیں کرتا، زمان پارک میں پنجاب سے باہر کے لوگ آئے ہیں۔نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو کلیئر کرایا اور ٹریفک کو رواں دواں رکھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، قانون توڑنے والے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، پولیس کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں، ایسی حرکتوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ .
محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان کارکنوں سے کہتے ہیں پولیس کو مارو، عمران خان دھمکی دینا چاہتے ہیں تو سیکیورٹی واپس کر دیں، پولیس سیکیورٹی دے اور گالی بھی دے تو ایسا نہیں ہوگا، پولیس گالی کھا کر سیکورٹی نہیں دے سکتی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا