اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیب نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل 21 مارچ کو طلب کرلیا۔
غیر ملکی فنڈنگ کیس کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کی 2 رکنی ٹیم عمران خان کے گھر پہنچ گئی، عمران خان کے سیکیورٹی عملے نے نیب ٹیم کو اندر جانے کی اجازت دی۔
نیب کا نوٹس اویس نیازی کو موصول ہوا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔
نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی طلب کرلیاہے
نیب کی ٹیم بشری بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی آفس طلب کیا تھا۔
طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور اسلام آباد میں چک شہزاد کے گھر بھیجا گیا۔
نوٹس میں نیب نے عمران خان پر اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف فروخت کرنے کا الزام لگایا، جس میں 4 رولیکس گھڑیاں ودیگر سامان بھی شامل ہے۔