اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف کے 102 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے لاہور میں ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس پر تشدد، پولیس کی گاڑیاں جلانے اور پولیس میں مداخلت کرنے والے ملزمان کو 3 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر رہنمائوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
سماعت کے دوران استغاثہ نے استدعا کی کہ ملزمان سے اسلحہ، پیٹرول بم اور لاٹھیاں برآمد ہوئی ہیں لہذا عدالت ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، مقدمے میں شامل دفعات دیکھیں اور یہ ثابت نہیں جب کہ کسی ملزم کا میڈیکل ریکارڈ نہیں
ملزمان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرے ملزمان کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دے اور ایف آئی آر میں درج مقدمے کے ملزمان کو بری کیا جائے۔
حکومت کا مجھے قتل یا اغواء کرنے کا پلان تھا،عمران خان،بدھ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
ملزمان کے خلاف ریس کورس تھانے میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔