135
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آرمی چیف کیخلاف کوئی مہم نہیں چلا رہےرہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نگران حکومت اور آئی جی پنجاب کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، ظل شاہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے بھی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایسے راستے پر گامزن ہے جہاں آپ لسانی فتنہ برداشت نہیں کر سکتے۔
عمران خان پاکستان کیخلاف مہم چلا رہے ہیں انہیں گرفتار کیاجانا چاہیے ،رانا ثناء اللہ
پنجاب کی نگران حکومت کو احساس ہی نہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہی ہیں۔ چلو شہباز شریف کا کام ہر وقت بوٹ پالش کرنا ہے، ہم آرمی چیف کی عزت کرتے ہیں، ہم نے مہم نہیں چلائی اور نہ ہمارا ارادہ ہے۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کا واحد حل انتخابات ہیں، لاہور میں کئی افراد کی گرفتاریوں کا انکشاف ہوا ہے، درجنوں افراد کی گرفتاریاں سامنے نہیں آئیں ملک بھر میں وکلاء کی بے عزتی ہو رہی ہے، حسن نیازی کو فوری رہا کیا جائے۔