317
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، حجاز مقدس میں پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہوگا جب کہ نماز تراویح 22 مارچ سے شروع ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے اور شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی تھی تاہم وقت گزرنے کے باوجود ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان اور سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟؟
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے آج 30 شعبان ہے اور رمضان المبارک 23 مارچ جمعرات کو شروع ہوگا۔
ماہرین فلکیات نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ 21 مارچ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس لیے پہلا روزہ 23 مارچ کو متوقع ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز بدھ 22 مارچ کو ہوگا۔