199
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ آئین میں واضح ہے کہ انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دئیے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت کو چلانے کی اجازت دیتی ہے یا ان پر آرٹیکل 6 لگاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشا ہے، ملک ایک جال میں پھنس چکا ہے، 13 کا گینگ تباہی اور بربادی کی علامت بن چکا ہے
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے 3 اجلاس ناکام ہوچکے ہیں ۔