سور ج کے طلوع اور غرب کا دن میں 16 بار نظارہ،خلا باز آئی ایس ایس پر روزہ کیسے رکھیں؟

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) رمضان کے مہینے میں روزہ سحری سے شروع ہوتا ہے اور غروب آفتاب پر ختم ہوتا ہے۔لیکن جب کوئی مسلمان خلا میں روزہ رکھتا ہو تو کیا ہوتا ہے؟ رواں سال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تعلق رکھنے والے سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر روزہ رکھیں گے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن 17000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے گرد چکر لگا رہا ہے اور اس کے مکین دن میں 16 بار سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔تو وہاں سلطان النیادی کا روزہ کب تک رہے گا؟فروری میں جب ان سے یہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ گرین وچ مین ٹائم کے مطابق روزہ رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو رمضان کے روزے ضرور رکھوں گا اور یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ویسے، سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر روزہ رکھنے والے پہلے مسلمان نہیں ہیں۔ 2007 میں، ملائیشیا کے خلاباز شیخ مظفر شکور رمضان کے دوران آئی ایس ایس پر قیام کرنے والے پہلے مسلمان خلاباز بنے۔

ان کے لیے ملیشیا کی قومی فتویٰ کونسل نے آئی ایس ایس میں عبادت کے لیے خصوصی ہدایات مرتب کی تھیں۔ ان ہدایات میں کہا گیا تھا کہ شیخ مظفر زمین پر واپسی تک روزہ نہ رکھیں یا اس جگہ کے روزے کا شیڈول اپنائیں جہاں سے راکٹ خلا کے لیے روانہ ہوا تھا۔ ہدایات کے مطابق خلاباز کو قبلہ کی سمت کا تعین اس کے مطابق کرنا چاہیے، اگر اس کا تعین کرنا مشکل ہو تو وہ زمین یا کسی بھی سمت منہ کر کے نماز پڑھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com