سعودی عرب کی ایران کے بعد شام کیساتھ بھی تعلقات کی راہیں ہموار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب کے ایران کے ساتھ تعلقات کے بعد شام کے ساتھ بھی تعلقات کی راہیں ہموار ہونے لگیں۔

  سعودی عرب اور شام نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے منقطع باہمی تعلقات کی بحالی کے حصے کے طور پر سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

خلیجی علاقائی اور سفارتی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سعودی عرب اور شام عید الفطر کے بعد سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ سعودی عرب میں شام کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار سے بات چیت میں کیا گیا۔مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیش رفت میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی اور شامی حکام نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے بیشتر عرب ریاستوں نے شام سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com