قانون کی حکمرانی تک قوم ترقی نہیں کرسکتی ،طاقتوروں نے فیصلہ کیا ہوا عمران کو نہیں آنے دینا ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حقیقی آزادی کے لیے ہے اور حقیقی آزادی تب آئے گی جب ملک میں انصاف ہوگا اور انصاف کا مطلب مضبوط اور یکساں قانون ہونا چاہیے۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلسے کو روکنے کے لیے تقریباً 2 ہزار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دیے گئے۔ رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج پیغام دیا جائے کہ طاقت سے عوام کا پاگل پن نہیں روکا جا سکتا، جب قوم فیصلہ کر لے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ میں نے اپنی قوم کو ہر طرح کا ظلم سہتے دیکھا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکلوں سے بنا، کیا وجہ ہے کہ پاکستان عظیم ملک نہیں بن سکا، اسی وجہ سے ہم عظیم ملک نہیں بنے، ہم کبھی آزاد نہیں ہوئے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو، قانون کی حکمرانی میں ہمیں وہ آزادی نہ مل سکی، جو ہم چاہتے تھے، پہلے مارشل لاء لگایا گیا، طاقتور فیصلے کرتے تھے، یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ جب جمہوریت والے آئے تو انہوں نے قانون کو کبھی کام نہیں کرنے دیا

آج مینار پاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہے،میرا دل کہہ رہا ہے تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے ،عمران خان

پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، ہمارے ملک میں انصاف کے حصول کے لیے غریبوں کی زندگی اجیرن کردی جاتی ہے، سندھ میں زرداری نظام ظلم کر رہا ہے، سندھ میں غنڈے پالے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ    خوشحال ممالک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے اس لیے خوشحالی ہوتی ہے۔ کیا بیرونی ممالک میں قبضہ گروپ ہیں؟ یورپ میں پولیس اور پٹواری کلچر نہیں ہے۔ وہاں انصاف ہے، وہاں کے لوگ خوش ہیں، ملک میں انصاف ہو گا تو پاکستانیوں کو روزگار کے لیے یورپ نہیں جانا پڑے گا طاقتور کا قانون ہو گا تو ملک کیسے اٹھ سکتا ہے ، حضرت علیؓ نے فرمایا کہ ظلم کا نظام چل سکتا ہے، کفر  کانہیں۔

مینار پاکستان پرجلسے سے قبل تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

انہوں نے کہا کہ کیا قوم مانے گی کہ عمران خان دہشت گرد ہے، مجھ پر دہشت گردی کے چالیس کے قریب مقدمات درج ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کے ہاتھ باندھ دیے جائیں، میں مقدمات کی سنچری مکمل کر چکا ہوں۔ میرے مقدمات کی تعداد 150 کے قریب پہنچ رہی ہے، ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، ایک سازش کے تحت ہمارے ملک پر جرائم پیشہ مافیا مسلط کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دو ہزار کارکنوں کو گھروں سے اٹھا لیا گیا میں  نے  توپی ڈی ایم اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کھانا دینے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن 25 مئی کو ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا

میں عدلیہ کو پیغام دینا چاہتا ہوں کے قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے

عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کو سلام پیش کرتا ہوں، میں نے آج تک ارشد جیسا صحافی نہیں دیکھا، چینلز پر زور دیا جا رہا ہے کہ عمران خان کو نہ دکھائیں، پاکستان میں اس سے پہلے اتنی سختی نہیں تھی، یہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں، کیا کوئی شلنگ ہوتی ہے ، فرانس میں ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ آزاد ہے،

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف ہر دوسرے دن نیا کیس بنتا ہے، قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے، کیا میں دہشت گرد ہوں؟ میرے خلاف توہین رسالت اور غداری کا مقدمہ بنایا گیا، ملک کو لوٹنے والے بیرون ملک مزے کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا تھا کہ گھر کی تلاشی لینی ہے تو سرچ وارنٹ جاری کرنا ہوگا اور دو تین پولیس والے جائیں گے لیکن جب میں اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے گیا تو ٹول پلازہ پر پہنچا تو 50 پولیس والے اندر داخل ہوئے  پاکستان میں جنگل کا قانون ہے اسی لیے ایسا ہوا۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے مارنے کا منصوبہ تھا، جوڈیشل کمپلیکس کی سڑکوں پر شیلنگ کی گئی، اتنے رینجرز، پولیس کمپلیکس کے باہر ایسے جمع ہوگئے جیسے کلبھوشن سے بڑا دہشت گرد آرہا ہو،

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آئین کہتا ہے کہ انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے۔ لہٰذا اکتوبر میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے انتخابات سے متعلق بیان کی تردید کردی، ان کے ذہن میں صرف ایک بات ہے، عمران کو نکال باہر کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے عدالت گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ طاقتوروں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ عمران خان کو نہیں آنے دینا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا