اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) دل کے مریضوں کیلئے اخروٹ اچھے ہوتے ہیں اور روزانہ اخروٹ کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ پہلے پیٹ کو متاثر کرتا ہے اور پھر دل کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
ٹیکساس ٹیکنیکل کالج اور جونیاٹا کالج نے مشترکہ طور پر تحقیق کی ہے کہ دل کو فوائد معدے اور اس کے مائیکرو نیوٹرینٹس سے حاصل ہوتے ہیں۔ اسے اخروٹ کی افادیت ثابت کرنے والی ایک نئی تحقیق بھی کہا جا سکتا ہے۔
ما ہرین نے اس کے لیے کچھ رضاکار بھرتی کیے اور انھیں تین گروپوں میں تقسیم کیا۔ پہلے گروپ کو ثابت شدہ اخروٹ کھانے کو کہا گیا اور پھر انہیں کچھ ٹیسٹ کرائے گئے۔ یہ پایا گیا کہ جن لوگوں نے اخروٹ کھایا ان کی آنتوں میں امینو ایسڈ L-homoarginine کی سطح زیادہ تھی۔اس طرح اخروٹ معدے میں ‘L-homoarginine’ کی مقدار بڑھاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ
ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ اس امینو ایسڈ کی کمی کی وجہ سے صحت مند انسان دل کا مریض بن سکتا ہے۔ پھر یہ بھی معلوم ہوا کہ معدہ اور آنتوں کی صحت سارے جسم کو تندرست رکھتی ہے۔دوسری طرف اخروٹ الفا لینولینک ایسڈ (ALA) سے بھرپور ہوتے ہیں جو دماغ، اعصابی اور قلبی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر روزانہ 57 سے 99 گرام اخروٹ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جو کہ ایک کپ اخروٹ کے برابر ہے۔