دنیا کی پہلی موبائل فون کال کس نے اور کب کی ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) موبائل فون کے بغیر زندگی کا تصور کرنا تقریباً ناممکن ہے، دنیا کی پہلی موبائل فون کال کو 50 سال ہو چکے ہیں۔

50 سال پہلے، نیویارک والوں نے ایک ادھیڑ عمر کے آدمی کو سڑک پر ایک اینٹ کے سائز کا پلاسٹک کا ایک بڑا فون استعمال کرتے دیکھا۔یہ مارٹن کوپر تھا اور اس نے ایک پروٹوٹائپ موبائل ڈیوائس سے پہلی کال کی۔مارٹن کوپر اب 94 سال کے ہیں اور انہیں اس پہلی فون کال کے بارے میں زیادہ تفصیلات یاد نہیں ہیں۔مارٹن کوپر کو موبائل فون کا بانی سمجھا جاتا ہے اور 2 اپریل 1973 کو کال کرنے کے لیے ایک پروٹو ٹائپ موبائل ڈیوائس استعمال کی گئی۔

DynaTech 8000X نامی اس ڈیوائس کی تیاری پر 100 ملین ڈالر لاگت آئی ،جب یہ فون 1983 میں متعارف کرایا گیا تھا تو اسے دنیا کا پہلا موبائل فون کہا جاتا تھا جس کا وزن ایک کلو گرام سے زیادہ تھا۔اسے چارج ہونے میں 10 گھنٹے لگے اور دوبارہ چارج کرنے سے پہلے صرف 30 منٹ تک بات کر سکے۔اس کی قیمت 4,000 ڈالر تھی جو کہ موجودہ دور میں 11,500 ڈالر (3.2 ملین پاکستانی روپے سے زائد)کے برابر ہے۔
زیادہ تر کمپنیوں نے یہ فون اس لیے خریدے ہیں تاکہ دفتر کے باہر بھی عملے سے رابطہ ممکن ہو سکے۔اس وقت، ذاتی موبائل فون صرف بہت امیر لوگ خریدتے تھے اور انہیں چارج کرنے کے لیے بہت صبر کی ضرورت تھی۔دنیا کا پہلا سمارٹ فون 16 اگست 1994 کو معروف کمپنی IBM نے متعارف کرایا تھا جس کا نام پہلے Engler تھا لیکن بعد میں اسے سائمن پرسنل کمیونیکیٹر کہا جانے لگا۔

یہ مارکیٹ میں دستیاب پہلا ٹچ اسکرین فون تھا جسے اسٹائلس یا انگلی سے باآسانی چلایا جا سکتا تھا جبکہ اس میں کیلنڈر، کیلکولیٹر، ایڈریس بک اور نوٹ پیڈ جیسے فنکشن نصب تھے۔مارٹن کوپر نے ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے لیے موبائل فون تیار کیا۔اس وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ ڈیوائس دنیا کو کتنی بدل دے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com