متحدہ عرب امارات نے شاداب اور افتخار احمدکوگولڈن ویزا دیدیا 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

شاداب خان اور افتخار احمد نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے گولڈن ویزا ملنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے علاوہ میں نے اپنا زیادہ وقت یو اے ای میں گزارا ہے، یہ ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے‘۔

دوسری جانب افتخار احمد نے کہا کہ الحمدللہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں۔اس سے قبل وسیم اکرم، شعیب ملک سمیت کئی پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔واضح رہے کہ گولڈن ویزا رکھنے والے قومی اسپانسر کے بغیر متحدہ عرب امارات میں تعلیم، کاروبار اور رہ سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com